تمل ناڈو اسمبلی میں آج اپوزیشن کے زور دار ہنگامہ اور خفیہ ووٹنگ کی مانگ
کے درمیان وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے
تحریک اعتماد پیش کی۔ایوان کے خصوصی اجلاس کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد اسمبلی اسپیکر
پی
دھنپال نے وزیراعلی کو تحریک اعتماد پیش کرنے کی ہدایت دی۔اسی دوران سابق وزیراعلی او پنیرسلوم کی قیادت والے باغی خیمہ کی جانب سے
مقرر وہپ سابق وزیر ایس سومالائی نے سیکورٹی فراہم کرانے اور خفیہ ووٹ
کرانے کی مانگ کو لے کر بولنے کی اجازت مانگی